ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاراپووا کو دھوکہ بازکہنے والی کھلاڑی نے ہی میڈرڈ اوپن میں شکست دی

شاراپووا کو دھوکہ بازکہنے والی کھلاڑی نے ہی میڈرڈ اوپن میں شکست دی

Thu, 11 May 2017 11:32:41    S.O. News Service

میڈرڈ،10؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈوپنگ کے الزام میں 15 ماہ کے بیٹن کے بعد واپسی کرنے والی ماریاشاراپوا میڈرڈ اوپن سے باہر ہو گئی ہیں۔ شاراپووا کو یوجنی بوچرڈ نے میڈرڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ سے شکست دے کر باہر کیا۔ بتا دیں کہ بوچرڈ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں شاراپووا کو دھوکے باز کہا تھا۔ انہوں نے ان پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کی بھی کھل کر تنقید کی تھی۔یوجنی نے شاراپووا کو 7۔5، 2۔6، 6۔4 کے فرق سے ہرایا۔یوجنی نے گزشتہ ہفتے شاراپووا کو غدار قرار دیا تھا اور روسیوں کی طرف سے ان کی ٹینس میں واپسی کے استقبال پر بھی سوال کھڑے کیے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان قریب 3 گھنٹے طویل مقابلہ چلا۔ دنیا میں 60 نمبر کی کھلاڑی یوجنی نے کہا تھا کہ وہ شاراپووا کے خلاف کھیلنے کو لے کر کافی پرجوش تھیں۔


Share: